ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ کے قریب گوکرن سمندر میں ڈوب کر دو سیاح ہلاک

کمٹہ کے قریب گوکرن سمندر میں ڈوب کر دو سیاح ہلاک

Fri, 09 Nov 2018 04:00:47    S.O. News Service

کمٹہ 8/نومبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے گوکرن سمندر میں غرق ہوکر دو سیاح ہلاک ہوگئے، البتہ دو دیگر سیاحوں کو ڈوبنے سے بچالیا گیا۔   حادثہ جمعرات کو پیش آیا۔

مرنے والوں کی شناخت پڑوسی تعلقہ انکولہ کے پرمود نائیک (51) اور اموگھ نائیک (25) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ انکولہ کے ایک ہی خاندان کے لوگ گوکرن کی  سیاحت کے لئے آئے تھے اور شام کو سمندر میں تیرنے کے لئے اُترے تھے۔ جن دو دیگر لوگوں کو سمندر سے باہر نکالاگیا، اُنہیں فوری طور پر  کمٹہ سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیاہے۔

گوکرن پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس واقعے کی چھان بین کررہی ہے۔

 

 


Share: